Time 27 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

عید کیلئے شارٹ شرٹ پر فرشی شلوار خواتین کی پہلی پسند بن گئی

خواتین کے لیے عید اس وقت تک ادھوری ہوتی ہے جب تک وہ اپنے من پسند ملبوسات نہ بنوائیں۔

 تاہم اس بار تو ایسا لگ رہا ہے جیسے عید منانے کے لیے عرش پر چاند تو فرش پر فرشی شلوارضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا فیشن فرشی شلوار اور شارٹ قمیض اس بار عید پر خواتین کی اکثریت کا پہلا انتخاب ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ پرانافیشن لوٹ آیا ہے، درزی بھی فرشی شلوار کی تیاری میں مصروف ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ خواتین اسی کی ڈیمانڈ کررہی ہیں، عید پر فرشی شلوار کے ساتھ ہلکے رنگ بھی فیشن میں ہیں۔

مزید خبریں :