Time 26 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکار سونو نگم کو کانسرٹ کے دوران پتھر اور بوتلیں پڑ گئیں

بھارتی گلوکار سونو نگم کو کانسرٹ کے دوران پتھر اور بوتلیں پڑ گئیں
گلوکار دہلی ٹیکنولوجی یونیورسٹی میں پرفارم کررہے تھے جہاں بڑی تعداد میں طالب علم جمع تھے/ فوٹو بھارتی میڈٰیا

بھارتی گلوکار سونو نگم پر دارالحکومت نئی دلی میں کانسرٹ کے دوران پتھر اور بوتلیں پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار دہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں پرفارم کر رہے تھے جہاں بڑی تعداد میں طالب علم جمع تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کی پرفارمنس جاری تھی کہ اچانک طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے گلوکار پر پتھر اور پانی کی بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس پر انہوں نے اپنے گانے کو روک دیا اور طالب علموں کو ایسا نہ کرنے کا کہا۔

گلوکار نے طالب علموں سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں آپ کیلئے یہاں آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں، میں آپ سے لطف اندوز نہ ہونے کے لیے نہیں کہہ رہا لیکن براہ کرم ایسا نہ کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علموں نے گلوکار کی جانب ایک گلابی رنگ کا خرگوش کے کان والا ہیئر بینڈ بھی پھینکا جسے گلوکار نے پہن کر گانا گایا۔

گزشتہ ماہ فروری میں کولکتہ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں سونو نگم شرکا پر برس پڑے تھے۔

مزید خبریں :