Time 28 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

نیہا ککڑ نے آسٹریلیا میں ہونیوالے کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بتادی

نیہا ککڑ  نے آسٹریلیا میں ہونیوالے کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بتادی
نیہا کا آسٹریلوی شہر میلبرن میں کانسرٹ منعقد تھا جس میں وہ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں اور اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے مداحوں سے معافی مانگی اور رو پڑیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے  آسٹریلیا میں ہونیوالے کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بتادی۔

نیہا ککڑ کا آسٹریلوی شہر میلبرن میں کانسرٹ تھا جس میں وہ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں اور اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے مداحوں سے معافی مانگی اور رو پڑیں۔

کانسرٹ میں موجود کچھ افراد نے 'واپس جاؤ' اور 'رونے کا ڈرامہ' کے نعرے بلند کردیے، اس کے علاوہ کراؤڈ میں موجود کچھ آوازیں لگائیں کہ 'یہ انڈیا نہیں بلکہ آسٹریلیا ہے'، ایک شخص نے کہا 'واپس اپنے ہوٹل جاؤ اور جاکے آرام کرو'۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے اب تاخیر سے آنے کی وجہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بتاتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لوگوں نے کہا میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچی لیکن کیا انہوں نے یہ پوچھا کہ میرا ساتھ کیا ہوا ہے، میرے اور میرے بینڈ کے ساتھ کیا کیا؟ میں نے اپنی تاخیر سے آنے کی وجہ اس لیے نہیں بتائی کیونکہ میں اس کی سزا کسی اور کو نہیں دینا چاہتی تھی لیکن جب یہ بات میرے نام کے ساتھ جڑی ہے تو مجھے اب بولنا پڑ رہا ہے۔

نہیا نے لکھا کہ کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے میں نے اپنی میلبرن کی عوام کیلئے بلا معاوضہ گانا گایا ہے، کانسرٹ کو منعقد کرنے والی انتظامیہ میرا پیسے لے کر بھاگ گئی ہے، میرے بینڈ کو ہوٹل کے انتظام سمیت کھانا پانی تک نہیں دیا گیا لیکن ان سب کے باوجود میں اپنے مداحوں کیلئے اسٹیج پر آئی جو میرے لیے گھنٹوں سے انتظار کررہے تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ساؤنڈ چیک والا بھی گھنٹوں تاخیر سے پہنچا، بتانے کیلئے اور بھی بہت کچھ ہے لیکن میں ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو میری حمایت میں سامنے آئے۔

مزید خبریں :