20 مئی ، 2012
بیجنگ…چین کے میرین پارک میں واٹر ٹینک کے اندر شادی کی دلچسپ تقریب ہوئی جس میں ڈولفن،دریائی گھوڑا اور مچھلیاں بھی منفرد مہمان کے طور پر شریک تھیں۔چین کے صوبے شان ڈانگ کے شہر جی نان میں ہونے والی اس منفرد شادی کے لیے خوب دھوم دھام سے تیاریاں کی گئی تھیں۔دو جوڑوں کو خصوصی لباس میں واٹر ٹینک کے اندر اتارا گیا جہاں مچھلیوں اور ڈولفنز نے ان کا استقبال کیا۔چہرے پر مسکراہٹ سجائے جوڑوں نے آپس میں عہد و پیماں کئے اور شادی کی رسومات انجام دیں۔اس منفرد شادی کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد واٹر ٹینک کے اطراف میں موجود تھی جنہوں نے اس دلچسپ انداز کو دل کھول کر انجوائے کیا۔