24 ستمبر ، 2015
مکہ،منیٰ.......پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا سانحہ منیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بہت افسوسناک سانحہ ہےمیری پوری قوم سے درخواست ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔
اظہر علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں رشتےدار،دوست احباب ہمارے لیے پریشان تھے۔اظہر علی کے علاوہ نائب کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور سعید اجمل نے بھی اس سال حج کی سعادت حاصل کی ہے۔