25 ستمبر ، 2015
بہاول نگر.......بہاول نگر میں پولیس اور ڈاکووں کےدرمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ جس دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔پولیس کےمطابق عارف والا بائی پاس روڈ پرپولیس ناکہ بندی کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیاگیا۔جس پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔پولیس کاکہناہےکہ ہلاک افراد ڈکیتی اور دیگر واداتوں میں مطلوب تھے۔