پاکستان
25 ستمبر ، 2015

لاہور: نماز عید ، اعلیٰ پولیس افسران کی آمد پر اہم شاہراہ بند

لاہور: نماز عید ، اعلیٰ پولیس افسران کی آمد پر اہم شاہراہ بند

لاہور .......پولیس لائینز لاہور میں نماز عید کے موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور پولیس کے اعلی افسران کی شرکت کے باعث لاہور کی اہم شاہراہ ایمپریس روڈ بند کردی گئی، جیو نیوز نے فوٹیج بنانے کی کوشش تو وارڈن نے ہاتھاپائی کر تے ہوئے موبائل فون پیچھے کردیا۔

عید کے روز پولیس لائنز لاہور میں صبح 9 بجے عید کی نماز ادا کی گئی جس میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے،جس کے باعث ایمپریس روڈ کو ایک گھنٹہ تک بند رکھا گیا۔

اس موقع پر جیو نیوز لاہور کے بیوروچیف رئیس انصاری نے موبائل فون سے فوٹیج بنانے کی کوشش کی تو ٹریفک پولیس کے ایک وارڈن نے کہا کہ یہ کیوں بنا رہے ہو اور پھر ہاتھا پائی کرتے ہوئے فون پیچھے کردیا ، فوٹیج میں وارڈن کو صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں ا سکواڈ کے ساتھ آئی جی پولیس کی گاڑی گزرتی نظر آ تی ہے ٹریفک پولیس کے وارڈن نے کیا کہا اور کس طرح فون پیچھے کیا سب نظر آتا ہے۔اس بارے میں پنجاب پولیس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی وجہ سے نہیں ، بی بی پاکدامن میں زائرین کے آنے کے باعث روڈ کو بندکیا گیا، جبکہ آئی جی پنجاب اور اعلی افسران کے گزرنے کے بعد روڈ کھول دی گئی۔

مزید خبریں :