25 ستمبر ، 2015
کراچی .....کراچی کے علاقے لانڈھی میں کھالیں چھیننے پر 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزمان سے 100کھالیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
کراچی کےمختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے زبردستی کھالیں چھیننے والے 10سے زائد افراد کو حراست میں لے کر سیکڑوں قربانی کی کھالیں برآمد کرلی ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق لانڈھی سے زبردستی کھالیں چھیننے پر 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،جن سے 1سو کھالیں بھی برآمد ہوئیں۔