پاکستان
25 ستمبر ، 2015

بطور قوم ، ریاست کے دشمنوں کی کوشش ناکام بنانا ہوگی ، آرمی چیف

بطور قوم ، ریاست کے دشمنوں کی کوشش ناکام بنانا ہوگی ، آرمی چیف

راولپنڈی .....آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بطور قوم ، ریاست کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانا ہوگی ، دہشت گردوں کے اندرونی و بیرونی عناصر کو شکست دیں گے ۔

خیبر ایجنسی میں نماز عید کے بعد جوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کی پشت پرکھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی میں نمازعید ادا کی،جس کے بعد انہوں نے جوانوں سے ملاقات کی ،اس موقع پر انہیں جاری آپریشن پر بریفننگ بھی دی گئی۔

مزید خبریں :