25 ستمبر ، 2015
گوادر......بلوچستان کے ضلع گوادر میں فرنٹیئرکور اور حساس اداروں کا سرچ آپر یشن 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق فرنٹیئر کور اور حساس اداروں نے گوادر میں فاضل چوک کے قریب ایک خالی مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی کارروائی میں حراست میں لئے گئے تمام ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،اس حوالے سے انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔