پاکستان
25 ستمبر ، 2015

شکار پور:زرعی پانی کا تنازع ، 2گروپوں میں فائرنگ،2جاں بحق

شکار پور:زرعی پانی کا تنازع ، 2گروپوں میں فائرنگ،2جاں بحق

شکار پور.......شکار پور میں زرعی پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گوٹھ صاحب خان میں زرعی تنازع پر شر برادری کے2 گروپو ں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں صدرالدین شر اور صابر شر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 بچے زخمی ہوئے، جنہیں شکار پور کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔

مزید خبریں :