25 ستمبر ، 2015
کراچی........ ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان ابو عاکف نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ کے بعد سے اب تک 316 پاکستانی لاپتہ ہیں، سعودی حکومت نے پاکستانی حکام کو اسپتالوں تک رسائی نہیں دی۔
ڈی جی حج ابو عاکف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی حکام کو مردہ خانوں تک رسائی دے دی گئی ہے، ہمارے ڈاکٹرز وہاں موجود ہیں، اسپتالوں میں موجود میتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آجائیں گی۔
ڈی جی حج ابو عاکف کا کہنا تھا کہ ابتدا میں 402 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاع تھی، 86 حجاج سے رابطہ ہو گیا، سعودی حکومت تمام شہدا کے کوائف اکٹھا کر کے اب حتمی اعلان کرے گی۔