25 ستمبر ، 2015
مکہ........سانحہ منٰی کے بعد پشاور کے ایک حاجی عمران گل کا گھروالوں سے رابطہ نہ ہوسکا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔
عمران گل کی والدہ کا کہنا ہے کہ عمران گل کا سانحےسےپہلے رابطہ تھا، حادثے کے بعد سے عمران گل کا موبائل فون بند جا رہا ہے۔