25 ستمبر ، 2015
ملتان......... سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی منیٰ سانحے میں شہید ہوگئے۔ اسد مرتضیٰ کے والد وجاہت گیلانی نے ان کی شہادت کی تصدیق کردی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد مرتضیٰ تیسرا حج ادا کرنے سعودی عرب گئے تھے کہ منیٰ کے حادثے کے بعد لاپتہ ہوگئے۔ تاہم اہل خانہ نے سفارت خانے سے رابطہ کیا۔
سفارت خانے نے اسد مرتضیٰ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے تاہم ان کی میت پاکستان لائی جائے گی یا نہیں، اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔