پاکستان
25 ستمبر ، 2015

منیٰ میں لاپتا پاکستانی بچی جویریہ کو والدین سے ملا دیا گیا

منیٰ میں لاپتا پاکستانی بچی جویریہ کو والدین سے ملا دیا گیا

مکہ....... منیٰ میں تین لاپتہ پاکستانی بچیوں میں سے ایک ، جویریہ بازیاب ہوگئی ہے، جویریہ کو اس کے والدین سے ملادیا گیا ہے۔

اس سے پہلے آج دن میں وزیراعظم نوازشریف نے منیٰ حادثے میں لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کرنے کیلئے سخت احکامات جاری کیے تھے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ، حج ڈائریکٹوریٹ لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کی کوششیں کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایک لاپتہ پاکستانی بچی جویریہ کو تلاش کر کےوالدین سےملادیا گیا ہے۔ جویریہ گزشتہ روز منیٰ میں لاپتہ ہوئی تھی۔

مزید خبریں :