25 ستمبر ، 2015
مکہ.......سانحہ منی ٰ میں شہید ہونے والی ایک خاتون کاتعلق آزادکشمیرکے شہر میرپورسے ہے۔ورثاء کا کہنا ہے کہ ماں کی شہادت کی خبرساتھ جانے والے بیٹے نے دی۔
نرجس شہناز 27اگست کو حج کی ادائیگی کے لئے آزادکشمیر کے شہر میرپورسےروانہ ہوئیں تودل میں اللہ کی خوشنودی کی آرزو اورلب پر اولاد کے لئے دعائیں تھیں۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ مقدس سفر ان کا آخری سفرثابت ہوا ۔گھروالے نرجس شہنازکی شہادت پر ایک دوسرے کو تسلی دے رہےہیں۔