26 ستمبر ، 2015
سرگودھا.........سرگودھا میں قربان ہونے سے چند منٹ قبل گلو بادشاہ نامی بیل بپھرگیا ۔مالکان کو 3گھنٹے تک اپنے پیچھے دوڑائے رکھا ،کئی لوگوں کو ٹکریں بھی ماریں، 15سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔ غصے میں بھرے بیل نے مالکان کو بھی نہیں چھوڑ ا اور ان کوبھی زخمی کردیا ۔
بیل مالک نے 2ہزار روپے کے عوض تجربہ کار قصاب کی خدمات حاصل کیں ۔جس نے اپنے تجربے اور مہارت سے گلو بادشاہ کو قابو کیا ۔گلو بادشاہ کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے قربانی کیلئے اسے 80ہزار روپے کا خریدا تھا ۔
بیل کی ٹکروں سے زخمی ہونے والے لوگوں کو طبی امداد دی گئی اور بعد میں بیل قابو کر کے ذبح کیا گیا اور بپھرا بیل آخر چھری کے نیچے آہی گیا اور قربان ہوگیا۔