27 ستمبر ، 2015
کراچی........ڈائریکٹر حج کراچی عبدالستار سامیٹو کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثے کے شہدا کی مکمل فہرست اگلے ہفتے ملے گی۔ عبدالستار سامیٹو نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ابھی تک منیٰ حادثے کے شہدا اور زخمیوں کی کوئی فہرست یا اعدادوشمار نہیں دیے۔
ڈائریکٹر حج کراچی کا کہنا ہے کہ منیٰ کے شہدا کو سعودی عرب ہی میں دفنایا جائے گا، کراچی سے 67 پروازوں کے ذریعے 42 ہزار سے زائد حجاج کرام سعودی عرب گئے تھے۔