پاکستان
27 ستمبر ، 2015

ن لیگ کےاختر کانجُو کاضمنی انتخاب میں جہانگیرترین کی حمایت کا اعلان

ن لیگ کےاختر کانجُو کاضمنی انتخاب میں جہانگیرترین کی حمایت کا اعلان

ملتان.......نون لیگ کے رہنما اختر کانجُو نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اختر کانجو نے الزام عائد کیا ہے کہ نون لیگ نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں منظم دھاندلی کی۔

لودھراں سٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عوام کی خاطر ہم سیاست دان ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اخترخان کانجو کاکہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی جس کے بارے میں لودھراں کا بچہ بچہ جانتا ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد جیو سے بات کرتے ہوئے اخترخان کانجو کا کہنا تھا کہ وہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اس موقع پرجہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ ن لیگ عدالتوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے میدان میں اُن سے مقابلہ کرے۔

پریس کانفرنس کے دوران اخترکانجو نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ این اے 154 کی طرح بہت جلد این اے 155 سے بھی ن لیگ کا امیدوار تاحیات نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

مزید خبریں :