27 ستمبر ، 2015
لاہور.......عیدکی چھٹیوں کا آج تیسرا اور آخری روز ہے، زندہ دل لاہوریےعید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے فیملیز کے ہمراہ گھروں سے نکل آئے اور مختلف تفریح گاہوں کی سیر کی،چڑیا گھر میں زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔
عید پر بچوں کی طرح طرح کی معصوم فرمائشوں سے اس دن کی دلکشی اور خوشیاں اور بڑھ جاتی ہیں،ننھے بچوں نے عید کے آخری روز کو یادگار بنانے کے لیے ماما،، بابا سے ضد کی اور پہنچ گئے چڑیاگھر۔
بندروں کی اٹھکیلیوں،شیر کے دبدبے اور سوزی کی خراماں خراماں چال سے خوب محظوظ ہوئے ،سارا دن موج مستی۔ عید کے تیسرے روز مینار پاکستان میں بھی خوب گہماگہمی رہی ،بچوں بڑوں سبھی نے پکنک کے مزے لوٹے ۔
بچہ پارٹی کا کہنا ہے کہ سارادن اماں بابا کی دوڑیں لگوائیں گے،خوب موج مستی کر یں گے۔