پاکستان
27 ستمبر ، 2015

161 لاپتا پاکستانی حاجی اپنے ہوٹلوں میں پہنچ گئے،سردار یوسف

161 لاپتا پاکستانی حاجی اپنے ہوٹلوں میں پہنچ گئے،سردار یوسف

اسلام آباد.......وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثے میں لاپتا پاکستانی حاجیوں میں سے 161 اپنے ہوٹلوں میں واپس پہنچ گئے ہیں، سانحے میں شہید پاکستانیوں کی حتمی تعداد جلد معلوم ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے جیو نیوز کو بتایا کہ منیٰ حادثے میں اب تک 18 پاکستانی حجاج کی شہادت کی باقاعدہ تصدیق ہو سکی ہے، حج پالیسی کے تحت شہید حاجیوں کی تدفین مکے ہی میں ہو گی۔

سردار یوسف نے کہا کہ منیٰ سانحے میں زخمی 34 پاکستانیوں میں سے12 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 22 پاکستانی حاجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، منیٰ حادثے میں متاثرہ حاجیوں کے لواحقین سعودی عرب آنا چاہیں تو حکومت ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرے گی۔

مزید خبریں :