کھیل
20 مئی ، 2012

آئی پی ایل:ممبئی نے راجستھان اور دکن اور بنگلور کو ہرادیا

آئی پی ایل:ممبئی نے راجستھان اور دکن اور بنگلور کو ہرادیا

جے پور…انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔اس سے قبل جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے لیگ مرحلے کے اس آخری میچ کا ٹاس راجستھان کے کپتان راہول ڈریوڈ نے جیتااور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے جس میں شین واٹسن 45،اسٹیوارڈ بینی 30اور اویس شاہ 28ناٹ آؤٹ قابل ذکر ہیں۔ممبئی کی جانب سے دہاول کلکرنی نے تین وکٹیں لیں۔ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 18اوورز میں پورا کرلیا۔اوپنرز ڈیوائن اسمتھ 87اورسچن ٹنڈولکر 58قابل ذکر تھے۔اس سے قبل حیدرآباد میں دکن چارجرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ہونے والا میچ دکن نے حیرت انگیز طور پر جیت لیا اور بنگلور کو نو رنز سے ہرادیا۔جس کی وجہ بنگلور کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔دکن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 132رنز بنائے۔تاہم بنگلور یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور پور ی ٹیم نو وکٹوں پر 123ہی بناسکی۔یہ دونوں میچز جیو سوپر پر براہ راست دکھائے گئے۔

مزید خبریں :