29 ستمبر ، 2015
مکہ مکرمہ.......منیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11سو تک پہنچ گئی، سرکاری طور پر 40پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے 12مکہ مکرمہ کے قبرستان میں سپرد خاک کئے گئے ہیں،جبکہ 63اب بھی لاپتا ہیں۔
جن کے پیارے شہید ہوگئے، ان کی آنکھ میں آنسو ہیں، جن کے حاجی لاپتا ہیں، ان کے سینے میں سانس اٹکا ہے۔ منیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11سو تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی حکومت نے 11سو شہداء کی تصاویر جاری کردی ہیں، سرکاری طور پر 40پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے،2سو سے زیادہ لاپتا سمجھے جانے والے پاکستانیوں کا ان کے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا ہے لیکن اب بھی 63پاکستانی لاپتا ہیں۔