پاکستان
29 ستمبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم کیخلاف تحقیقات کیلئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بنائی جائے،ڈی جی نیب

ڈاکٹر عاصم کیخلاف تحقیقات کیلئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بنائی جائے،ڈی جی نیب

کراچی ......ڈاکٹرعاصم پرالزامات کی تفتیش کیلئےنیب کراچی نےنیب ہیڈکوارٹرکوخط لکھ دیا۔خط میں ڈی جی نیب نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف 5 معاملات کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بنائی جائے ، تحقیقاتی ٹیم میں رینجرز افسر بھی شامل ہوں ۔

ڈی جی نیب کراچی نے خط میں لکھا کہ رینجرزکی طرف سےسابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم سے متعلق رپورٹ ملی ہے،ان کے اوپر ایسی کرپشن کے الزامات ہیں جو نیب آرڈیننس 1999ءکے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

نیب کے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر گیس کی غیر قانونی فروخت،چوری،سی این جی لائسنس کے اجراء میں گھپلے، کے ای ایس سی کو غیر قانونی فوائد دینے اور پی پی آر اے کے رولز کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔

ڈی جی نیب کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کابھی غلط استعمال کیا،پی ایم ڈی سی کے غلط استعمال سےمیڈیکل کالجوں کورجسٹریشن دی گئی۔

مزید خبریں :