30 ستمبر ، 2015
مکہ......سانحہ منیٰ میں لاپتا ہونے والے پاکستانی حجاج کے گھر والے اپنے پیاروں کی خیریت جاننےکےلیے بے چینی سے منتظر ہیں۔ شہدا کے ورثا ایک دوسرے کو تسلیاں دے رہےہیں اورتعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کا تعلق ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔
شہید ہونے والوں میں شانگلہ کے حاجی حیدرعلی، میر پور آزاد کشمیر کی نرجس شہناز، ایبٹ آباد کے زاہد گل، سراج احمد سراج جھنگ ، سید اسد مرتضیٰ ملتان سے، نذیر محمد صوابی سے، ثمرین اور عزیزہ بی بی ملتان سے، عبدالرحمان اور ان کی بیگم کوٹ ادو سے ، اخترالنساء لکی مروت، توصیف افتخار رحیم یار خان، ڈاکٹرامیر علی لاشاری قمبر کوٹ، عبدالملک مردان سے لعل شاہ گل لنڈی کوتل اور آصف خان باجوڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔
سانحہ منیٰ میں لاپتا ہونے والوں میں محمد اقبال ایبٹ آبادسے، مانسہرہ کےمحمد صدیق ، سوات سے حاجی سراج الدین، فیصل آباد کے خالد رمانی ،ملتان کے نور محمد ،ڈیرہ غازی خان کے عطاءاللہ ،چکوال کے محمد جعفر امام ، لکی مروت سے بیگم جان، مردان کے حاجی عبدالصمد ، ایبٹ آباد سے بلقیس بیگم،فیصل آباد کی نسیم اختر ،بنوں کے ریاض ،کوہاٹ کی بسوری بیگم اور گل نذیر جن کا تعلق دیر سے ہے، منیٰ سانحے کے بعد سے اب تک لاپتا ہیں۔