دنیا
01 اکتوبر ، 2015

سمندری طوفان جواکن بہاماس کی طرف بڑھ رہا ہے،امریکی حکام

سمندری طوفان جواکن بہاماس کی طرف بڑھ رہا ہے،امریکی حکام

میامی....... امریکی محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ” جواکن“ طوفان تیزی کے ساتھ بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث رواں ہفتے کے اختتام تک بہاماس میں شدید طوفان کاخطرہ ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ” جواکن “ طوفان تیزی کے ساتھ بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کی رفتار 81 میل فی گھنٹہ ہے ۔ طوفان کے باعث 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جوں جوں یہ طوفان بہاماس کی طرف بڑھ رہا ہے اس کی کیٹیگری تبدیل ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب بہاماس نے طوفان کے پیش نظر ملک کے شمال مغربی حصے میں وارننگ جاری کر دی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث 20 انچ تک بارش ہوسکتی ہے اور بارشوں کے باعث شدید سیلاب کا خطرہ بھی لاحق ہے ۔

مزید خبریں :