01 اکتوبر ، 2015
نیویارک .......روس اور امریکا نے ہنگامی عسکری مذاکرات پر اتفاق کر لیا تاکہ شام میں ان دونوں ممالک کی فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں رابطہ کاری کی جا سکے۔
عالمی میڈیا کےمطابق روس اور امریکا نے ہنگامی عسکری مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے ۔ روس کی طرف سے شام میں فضائی حملے شروع کیے جانے کے بعد ایسے خدشات موجود ہیں کہ دونوں ممالک کی فورسز کے مابین بھی تصادم ہو سکتا ہے۔
گزشتہ روز نیو یارک میں امریکی اور روسی وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں کہا کہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دوطرفہ عسکری مذاکرات ضروری ہیں۔