کھیل
21 مئی ، 2012

آسٹریلوی کرکٹر پامرزبیچ کا خاتون سے بدتمیزی کا اعتراف

 آسٹریلوی کرکٹر پامرزبیچ کا خاتون سے بدتمیزی کا اعتراف

دہلی …آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹر لیوک پامربیچ نے خاتون سے بدتمیزی کا اعتراف کرلیا ہے۔ لیوک پامر بیچ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ وقوعہ کے وقت وہ وہ نشے میں تھے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر پامرز بیچ نئی دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 27سالہ امریکی خاتون زوہل اور ان کے منگیتر کے ساتھ پارٹی میں موجود تھے کہ اچانک کرکٹر نے زوہل سے بدتمیزی شروع کردی جس پر ان کے منگیتر نے کرکٹر کو روکنے کی کوشش کی لیکن لیوک پامرز نے اسے زد کوب کرنا شروع کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لیوک پامرزکو خاتون سے بدتمیزی اور ان کے منگیتر کو زد و کوب کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بعدازاں اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک وجے مالیا کا کہنا ہے کہ جب تک لیوک اس کیس سے اپنا نام کلیئر نہیں کراتے وہ معطل رہیں گے۔

مزید خبریں :