پاکستان
02 اکتوبر ، 2015

ہر بچے تک تعلیم پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

ہر بچے تک تعلیم پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

لاہور....... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک ہر بچے تک تعلیم کی روشنی نہیں پہنچا دیتی ، چین سے نہیں بیٹھے گی ، وزیر اعلیٰ نے پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کو دو ارب سے چار ارب تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی جانب سےوظائف لینے والے طلباء کی تعداد ایک لاکھ ہونے پر ایوان اقبال لاہور میں تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پیف نے غریب ، ہونہار بچوں کا مستقبل روشن کردیا،اب وہ اپنے خواب پورے کرسکیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مشروط امداد قبول نہیں کرینگے ،بطور قوم پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بھارت کو امن پسندی اور مسئلہ کشمیر پرتجاویز قوم کی ترجمانی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ایک لاکھ بچوں کے وظائف کیلئے پیف کا فنڈدگنا کرنے کا اعلان کیا۔

غریب والدین اور ان کے بچوں نے اپنی غربت کا ذکر کیا تو وزیر اعلیٰ آبدیدہ ہو گئے ، فاٹا کی طالبات نے وظائف ملنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :