پاکستان
02 اکتوبر ، 2015

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے مذاکرات بے نتیجہ، پروازیں متاثر

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے مذاکرات بے نتیجہ، پروازیں متاثر

لاہور.......پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ قومی ایئرلائنز کی 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کر دی گئیں۔

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہزاروں مسافروں کو جنہوں نے اندرون اور بیرون ملک سفرکرنا تھا۔ اب تک پی آئی اے کی 39 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ سے 21 پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، جن میں دمام ، کویت ، ابو ظہبی اوردبئی کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد جانے اور آنے والی پروازیں بھی وقت پر اڑانیں نہ بھر سکیں۔کئی فلائٹس کو منسوخ بھی کرنا پڑا۔

اس تمام صورت حال پر مسافر انتہائی پریشان رہے۔ انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مظاہرہ بھی کیا۔ پالپا کے سیکریٹری جنرل ، پائلٹ سہیل احمد نے بھی کراچی سے شیڈولڈ پرواز ، پی کے 302 کو لاہور لانے سے انکار کر دیا۔ پی آئی اے کے ترجمان عامر میمن کاکہنا تھا کہ ذاتی مفاد کیلئے قومی مفاد کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں :