02 اکتوبر ، 2015
کراچی.......منہ مانگا بھتہ دو، ورنہ مرنے کیلئے تیار ہوجاو، یہ دھمکی دی ہے کراچی میں لیاری گینگ وار نے، جس کے بعد جھٹ پٹ مارکیٹ کے تاجر دُکانوں میں تالے ڈال کر گھر چلے گئے۔
بھتہ دو گے یا جان، یہ ہے لیاری گینگ وار کے ہرکاروں کا وہ اعلان، جس نے جھٹ پٹ مارکیٹ کے تاجروں کو موت کی اذیت ناک سولی پر لٹکا رکھا ہے، بھتے کیلئے پرچیاں بھی آرہی ہیں اور فون کالز بھی، بھتے کی رقم جتنی زیادہ، دھمکی اُتنی ہی بھیانک۔
نتیجہ یہ کہ تاجروں نے تنگ آکر کاروبار ہی بند کردیا، کہتے ہیں کہ بھتہ لیاری میں معمول بن گیا ہے مگر متعلقہ اداروں کو اُن کا کوئی خیال نہیں۔
مارکیٹ میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے تاہم مارکیٹ کی اسی فیصد دکانیں تاجروں نے احتجاجاً بند کر رکھی ہیں۔