02 اکتوبر ، 2015
کراچی........سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے مارک سیگل جھوٹا ہے ، دو ہزار سات میں بے نظیر بھٹو کو کوئی ٹیلی فون کیا ہی نہیں۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کو مسترد کر دیا۔ کہتے ہیں مارک سیگل کا بیان حقائق کے برعکس اورجھوٹ کا پلندہ ہے۔
بےنظیربھٹو قتل کیس میں مارگ سیگل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز مشرف نےکہا کہ مخالفین مارک سیگل کے بیان کو پاکستان کےخلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
سابق فوجی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا بےنظیربھٹو کے ساتھ امریکا میں کوئی ٹیلی فونک رابطہ ہی نہیں تھا، اگرمارک سیگل سچے ہیں تو اپنی زیرادارت چھپنے والی بےنظیرکی کتاب میں اس بات کا ذکر کیوں نہیں کیا، بےنظیر کو خطرہ ہوتا تو انہی سے سیکیورٹی کیوں مانگتیں۔