پاکستان
02 اکتوبر ، 2015

برطانیہ دہشتگردوں کی عالمی سطح پرمالی مدد روکنےمیں کرداراداکرے، جنرل راحیل

 برطانیہ دہشتگردوں کی عالمی سطح پرمالی مدد روکنےمیں کرداراداکرے، جنرل راحیل

راولپنڈی....... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ دہشتگردوں کی عالمی سطح پرمالی مدد اور روابط روکنےمیں کرداراداکرے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رائل یونائیٹڈسروسزانسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا ختم ہونا چاہیے، بھارت کی جانب سےکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کےخطے میں منفی اثرات مرتب ہورہےہیں۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف بلواسطہ حکمت عملی کے خطے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، ہمارے تنازعات کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے،کشمیر نامکمل ایجنڈا ہے۔

مزید خبریں :