02 اکتوبر ، 2015
لاہور.......لاہور میں نون لیگ کے مقامی رہنما کے مغوی بچے کی لاش مل گئی، باپ نے بچے کو شناخت کرلیا لیکن پولیس کہتی ہے کہ ڈی این اے کے بعد ہی لاش ورثا کے حوالے کریں گے۔
کرنال پورہ وحدت کالونی کے رہائشی جاوید مغل کا 7 سالہ بیٹا احمد جاوید 26 ستمبر کو اچانک غائب ہو گیا۔ اہل خانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔ گھروالوں نے ہر جگہ ڈھونڈا، لیکن احمد کہیں نہ ملا۔
چھ روز بعد پولیس کو مرغزار کالونی کے نالے سے ایک بچے کی لاش ملی، جاوید مغل نے جوتے اور کپڑوں سے بچے کو شناخت کر لیا۔ لیکن پولیس کہتی ہے کہ ڈی این اے ہو گا تو پھر ہی لاش ورثا کو ملے گی۔
احمد جاوید کے والد جاوید مغل بلدیاتی انتخابات کے لیے یو سی 217 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر وائس چیئرمین کے امیدوار ہیں۔