03 اکتوبر ، 2015
لاہور.......انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینےکےلئے پاکستان کی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں آج رات دبئی روانہ ہوگی۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے لگایا گیا تربیتی کیمپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،کپتان مصباح الحق ٹیم کی تیاریوں پر مطمئن نظرآئے ۔ان کا کہنا تھا کہ انگلش سائیڈ کو آسان نہیں لیا جائے گا،سب ہی نے محنت کی ہے۔میچ اور سیشنز دیکھتے ہوئے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
انگلینڈ کے خلاف دو ٹور میچ کے علاوہ پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ ،چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے قومی ٹیم آج رات لاہور سے دبئی روانہ ہوگی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔