03 اکتوبر ، 2015
ہرارے .....ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم میں عماد وسیم اور احمد شہزاد کی جگہ بلال آصف اور اسد شفیق کو شامل کیا گیا۔
دوسری طرف زمبابوے کے جانب سے مساکادزا اور چبھابھا نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جبکہ زمبابوے کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے کر سیریز پر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔
اس سے قبل پاکستان دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دونوں میچ جیت کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔
ماہرین نے پاکستانی کپتان کو مشورہ دیا ہے کہزمبابوے کا اسکور ایک سو پچہتر سے اوپر نہ جانے دیں۔