03 اکتوبر ، 2015
ہرارے ....... زمبابوے نے دوسرےایک روزہ مقابلے میں 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 276رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 277رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
زمبابوے کی طرف سے اوپنر چموشیبابا نے 90،کپان ایلٹن چگمبرا نے 67رنز کی شاندار اننگز کھیلیں،دیگر کھلاڑیوں میں چاری 39،سکندر رضا نےاسکور میں 32کا اضافہ کیا ۔
پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 10اوورز میں 63رنز دے کر 4جبکہ محمد عرفان ،عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔پہلے میچ میں 6وکٹیں لینے والے یاسر شاہ 6اوورز میں 30دینے کے باوجود کسی بلے باز کو آئوٹ کرنے میں ناکام رہے ۔
آج صبح پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،تو میزبان ٹیم کا پہلا کھلاڑی 27رنز پر پویلین لوٹ گیا، مگر اس کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے اوپنر چموشیبا کا ساتھ دیا اور اسکور کو277کے مشکل ہدف میں تبدیل کردیا ۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 131رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کررکھی ہے۔