دنیا
04 اکتوبر ، 2015

دنیا بھر میں آج جانوروں کے تحفظ کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج جانوروں کے تحفظ کا دن منایا جا رہا ہے

کراچی ......پاکستان سمیت دنیا بھر آج جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصدانسانوں میں جانوروں کیلئے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ دن کومنانے کا فیصلہ 1931 میں فلورینس میں ماہرین ماحولیات کے کنونشن میں کیا گیا جس کا مقصد دنیابھر میں نایاب اقسام کے جانوروں کو ناپید ہونے سے بچانا تھا، بعد ازاں ورلڈ اینیمل ڈے کا دائرہ کار وسیع ہوگیا اور دنیاکے اکثر ممالک میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی جانوروں پر ظلم کئے جانے کے خلاف قوانین موجود ہیں لیکن اس کے باوجود، جانوروں کا بے دردی سے استحصال کرنے والے اور ان پر ظلم ڈھانے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔

مزید خبریں :