21 مئی ، 2012
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے ،سری لنکن ٹیم کو ہوم گراوٴنڈ کا فائدہ ضرور ہو گا لیکن جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک کیفے کے افتتاح کے موقع پر عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم مضبوط ضرور ہے لیکن پاکستانی ٹیم سری لنکا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کے پاس باوٴلنگ کومبی نیشن زیادہ اچھا ہے جس کا ایڈوانٹج قومی ٹیم کو ضرور ملے گا۔