دنیا
05 اکتوبر ، 2015

اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھر میں’ ٹیچرز ڈے ‘

اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھر میں’ ٹیچرز ڈے ‘

نیویارک ......دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، جس کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیراہتمام پہلی مرتبہ 5 اکتوبر1994 کو اساتذہ کا عالمی دن منایاگیا۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور دنیا بھر کے اساتذہ یہ عہد کرتے ہیں کہ وہ معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھار کھیں گے اور بلند معیارتعلیم کے ذریعے آنے والی نسلوں کی خدمت کریں گے۔

مزید خبریں :