08 اکتوبر ، 2015
لاس اینجلس .....کامیڈی سے بھرپور امریکن ڈرامہ فلم ’آور برینڈ اِز کرائسس‘(Our Brand Is Crisis)کا نیاٹریلر جاری کردیا گیاہے۔
ڈیوڈ گورڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2005میں بننے والی ایک ڈاکیومینٹری پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک امریکی نژاد بولیوین سیاستدان کے گرد گھومتی ہے جو بولیویا کے صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کیلئے ایک امریکی کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں سندرا بلوک،اسکاٹ مک نائری، بیلی باب، انتھونی میکی، این ڈووڈ ، زوئے کازن اور رینالڈو پیچیو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جارج کلونی اور گرانٹ ہیسلوو کی مشترکہ پروڈکشن 30اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔