پاکستان
21 مئی ، 2012

نوشہرہ کینٹ سے کارلفٹر گروہ گرفتار

نوشہرہ…نوشہرہ کینٹ اور کلاں پولیس نے مشتر کہ کارروائی کرتے ہوئے دو کار لفٹروں گروہ سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اورمسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ایس پی انوسٹی گیشن اسرارالدین باچا کے مطابق کارلفٹنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر نوشہرہ کینٹ اور کلاں پولیس نے مشترکہ ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم نے کارلفٹروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو گروہوں کو گرفتار کرلیا۔ آٹھ ملزمان پر مشتمل ان گروہوں سے ایک فلائنگ کوچ ، دو موٹرسائیکل، پستول اور کارتوس برآمد کرلیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاشی مجبوریوں کی وجہ سے اس پیشے کو اپنایا۔

مزید خبریں :