21 مئی ، 2012
سکھر …سکھر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 12 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا،متاثرہ لڑکے کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔سکھر کے علاقے گرم گودی قندھاری محلے میں راہ چلتے ہوئے بارہ سالہ محمد اویس آرائیں پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تیزب پھینک دیا اور فرار ہوگئے،تیزاب سے محمد اویس کے منہ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا،،جسے فوری طور پر سول اسپتال سکھرلایا گیا،جہاں سے طبی امداد کے بعد اسے گھر منتقل کر دیا گیا،،تیزاب سے جھلسنے والا بارہ سالہ لڑکا سرگودھا کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو اپنے والدین کے ساتھیہاں رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کے لیے آیا تھا،،لڑکے کے والد کے مطابق انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں،واقع کی اطلاع ملتے ہی رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم اور ایم کیو ایم کے مقامی عہدیدار پہنچ گئے اور متاثرہ لڑکے کے ورثاء کو ہرممکن قانونی مدد کی یقین دہانی کرائی۔