09 اکتوبر ، 2015
نیویارک.......برطانیہ کے لیجنڈری گلوکار، موسیقار، نغمہ نگار اور دی بیٹلز راک بینڈ کے بانی جان لینن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر نیویارک کے سینٹرل پارک میں ان کے ہزاروں مداح جمع ہوئے۔
اس موقع پر آنجہانی گلوکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کا انوکھا انداز اپنایا اوران کے ہزاروں مداحوں نے مل کر امن کا سب سے بڑا نشان بنا ڈالا۔
اس موقع پر جان لینن کی بیوہ کا کہنا تھا کہ جان لینن کیلئے اس سے اچھا سالگرہ کا تحفہ ہو ہی نہیں سکتا ۔
واضح رہے کہ دی بیٹلز راک بینڈ کے بانی جان لینن 9اکتوبر 1940کو برطانوی شہر لیورپول میں پیدا ہوئے تھے، انہیں 1980میں نیوریارک میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔