دنیا
21 مئی ، 2012

پرامن اور مستحکم افغانستان نیٹوں کے لیے اہم ہے،نیٹو سیکریٹری جنرل

پرامن اور مستحکم افغانستان نیٹوں کے لیے اہم ہے،نیٹو سیکریٹری جنرل

شکاگو…نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندریزفوخ راسموین نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پرامید ہیں،پاکستان کی افغانستان میں استحکام کے لیے کوششیں خوش آئند ہیں،پرامن اور مستحکم افغانستان نیٹوں کے لیے اہم ہے۔پاکستان سے نیٹو سپلائی روٹ کی بحالی نہایت اہم ہے۔سپلائی روٹ کی بندش سے افغان مشن کوئی نقصان نہیں پہنچا۔افغان فوج کو 2013تک افغان صوبے کنٹر کا کنٹرول سونپ دینگے اور 2014تک ایساف مشن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا،افغان فورسز کی تربیت کے لیے اتحادی سرگرم ہیں۔مظاہرے جمہوریت کا حصہ ہیں چاہے وہ مخالفت میں ہوں یا موافقت میں،صدر زرادری کی نیٹو کانفرنس میں شرکت مثبت اقدام ہے۔انھیں افغانستان میں دیرپا امن کے لیے کانفرنس میں مدعو کیا۔نیٹو سپلائی کی جلد بحالی چاہتے ہیں۔امید ہے کہ پاکستان سے سپلائی روٹ جلد بحال کردیا جائے گا۔نیٹو فورسز کی کارروائیاں آہستہ آہستہ کم ہوتی جائیں گی۔نیٹو کی اگلی کانفرنس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پاکستان کااتحادی ممالک سے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید خبریں :