22 مئی ، 2012
لندن… لندن اولمپک کے موقع پر دوسری جنگ عظیم کے بعد سے پہلی مرتبہ برطانوی فوج فضائی نگرانی سنبھالے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے کھیل مقابلوں کے لئے 5 لاکھ سے زائد مہمانوں کی لندن ائیرپورٹ پر رہنمائی کے لئے رضاکاروں کو مامور کیا گیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لندن اولمپک کے موقع پر پولیس کے 12500، مسلح افواج کے 13500، جبکہ 16000 ہزار سے زائدنجی سکیورٹی اہلکاراور رضاکار سکیورٹی پر معمور ہونگے۔