13 اکتوبر ، 2015
کراچی......... کیا آج رات 12 بجے کراچی کے تھانوں کی بجلی کاٹ دی جائے گی ؟ کراچی الیکٹرک حکام کا دعویٰ ہے کہ سندھ پولیس پرواجبات کی رقم 2 ارب 10 کروڑ روپے سے بڑھ گئی ہے۔
ترجمان کراچی الیکٹرک کے مطابق 13 مہینے سے سندھ پولیس نے کوئی ادائیگی نہیں کی، واجبات کی ادائیگی کے لیے آخری نوٹس 5 اکتوبر کو لکھا گیا تھا، واجبات کی ادائیگی کی حتمی تاریخ کی مدت آج رات پوری ہورہی ہے، واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی منقطع کی جاسکتی ہے۔