14 اکتوبر ، 2015
رسالپور.....پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ملکوں کے ساتھ امن چاہتاہے تاہم ہماری مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جوا ب دینے کےلیے تیار ہے ، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے ۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں134 ویں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کامیاب نہیں ہوسکتی، اور نہ ہی اس سے خطہ میں امن و خوشحالی کا مقصد حاصل ہوسکتاہے ، ہماری مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ایڈمرل ذکا اللہ نے مزید کہا کہ شدت پسند عناصر ملک میں بیرونی مدد سے امن و آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کررہےہیں ، قوم کی بھرپور حمایت سے فوج دہشت گردی کے ناثور کا مقابلہ کررہی ہیں۔