دلچسپ و عجیب
14 اکتوبر ، 2015

امریکا میں فیسٹیول، بڑے کدوؤں کو بلندی سے گرانے کا مظاہرہ

امریکا میں فیسٹیول، بڑے کدوؤں کو بلندی سے گرانے کا مظاہرہ

نیویارک.......امریکا میں سالانہ فیسٹیول کے دوران سیکڑوں کلو وزنی کدوؤں کو ایک سو پچھتر فٹ کی بلندی سے گرا کر پاش پاش کردیا گیا۔

منی سوٹا میں دو بڑے اور وزنی کدوؤں کو ایک بڑی کرین کے ذریعے بلندی سے گرایا گیا۔ یہ دلچسپ نظارہ دیکھنے کے لیے سیکڑوں تماشائی جمع تھے۔

دونوں کدو انتہائی بلندی سےگرے تو ریزہ ریزہ ہوکر بکھر گئے جس کے بعد تماشائی دوڑ کر کدوئوں کے ٹکڑوں کے پاس پہنچے۔کسی نے کدو کے ٹکڑے جمع کیے تو کسی نے تصویریں بنوائیں۔

مزید خبریں :