14 اکتوبر ، 2015
مقبوضہ بیت المقدس.......اسرائیل نے یہودی آبادکاروں اور اپنے دوسرے شہریوں پر فلسطینی عربوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی اکثریتی علاقوں کو چیک پوائنٹس بنانے کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس حکام نے بتایا کہ چیک پوائنٹس مشرقی بیت المقدس کے پڑوس میں ان فلسطینی دیہات کے خارجی راستوں پر بنائے جا رہے جہاں سے حالیہ دنوں میں اسرائیلیوں پر حملہ آور آئے،اسکی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہکئی یہودیوں پر فلسطینی حملوں کی لہر مکمل تحریک انتفاضہ میں تبدیل نہ ہو جائے۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی خاطر مشرق وسطی جانے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ موجودہ صورتحال کا رخ تبدیل کر سکیں۔
ہاورڈ کینیڈی ا سکول کے بیلفر سینٹر فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل آفیئرز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ وہ جلد کوئی مناسب وقت دیکھ کر مشرق وسطیجائیں گے، اور معاملات کو ازسر نو دیکھتے ہوئے یہ دیکھنے کی کوشش کروں گا کہ ہم کیونکر سخت صورتحال سے بچ سکتے ہیں۔